زامران، کلانچ اور پروم میں پاکستانی فوج، مواصلاتی ٹاور اور فوجی رسد کو نشانہ بنایا گیا

 


شال ( مانیٹرنگ ڈیسک )  کیچ کے علاقے زامران میں کوتان کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کی ایک چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا، حملے کے  نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب کلانچ میں امبی  میں  گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے  مواصلاتی ٹاور پر حملہ کیا ہے۔ حملے کے دوران ٹاور کے مشینری کو آگ لگادی۔

دریں اثناء  پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو رسد فراہم کرنے والی ایک گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

تاہم مذکورہ کارروائیوں کی ذمہ داریاں کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post