کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان کے سابق چیئرمین شعیب بنگلزئی کو گذشتہ روز دوپہر تقریباً 2 بجے گلشن اقبال، کراچی سے سادہ لباس میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق، شعیب بنگلزئی کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ گلشن اقبال میں موجود تھے۔
خیال رہے کہ شعیب بنگلزئی بلوچ طلبہ سیاست میں سرگرم رہے ہیں اور وہ بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان کے سابق چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔
ان کے اہل خانہ نے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی گمشدگی باعث تشویش ہے۔