گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر جیونی سے قابض پاکستانی فورسز نے صوفی طارق ولد ابراہیم کو جبری طور پر اغوا کر کے لاپتہ کر دیا۔ چند گھنٹوں بعد ان کی مسخ شدہ لاش پلیری کے مقام سے برآمد ہوئی ۔
تاہم واضح رہے کہ طارق ایک کار ریسر ہونے کے سبب بلوچ نوجوانوں میں مقبول تھے ۔ اس سے قبل 22 فروری 2023 کو بھی طارق اور ان کے بھائی سلمان کو پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کیا تھا۔
علاوہ ازیں شہر جیونی شہزادہ بازار میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ملا شرف سید کے نام سے ہوا ہے ۔ جو قابض پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسیوں سے انتہائی قربت رکھتے تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔