گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقہ جیونی کنٹانی سے پاکستانی فورسز نے 6 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طورپر لاپتہ کردیا۔
گوادر کنٹانی سے جبری لاپتہ کئے گئے نوجوانو ں کی شناخت نذیر احمد ولدرحمت اللہ،لیاقت علی ولد محمد انور شاہوانی،حکمت اللہ ولد عزیز اللہ شاہوانی،وزیر احمد ولد رحمت اللہ،ممتاز علی ولد محمد اسماعیل شاہوانی اور اقبال ولد غلام رسول شاہوانی کے ناموں سے ہوا ہے ۔
بتایا جارہاہے کہ جبری گمشدگی کا نشانے بنائے گئے تمام 6 نوجوانوں کا تعلق نال سے بتایا جاتا ہے جو پیشے کے لحاظ سے مزدور ہیں۔
ان سب کو ایک ہی دن 5 مئی کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔
آپ کو علم ہے گذشتہ روز پسنی سے سرتاج ولد صالح محمد نامی نوجوان کو جبری لاپتہ کردیاتھا ۔
سرتاج کو گذشتہ روز 6 مئی کو فورسز نے پسنی ریک پشت سے ایک دکان سے حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا ۔
سرتاج ایک ماہی گیر ہےاور پسنی ریک پشت کا رہائشی ہے۔
ان تمام افراد کی جبری گمشدگی کی تصدیق بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بھی کی ہے۔