گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ساحلی شہر جیونی کے علاقے لبادی تیاب میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک فورسز اہلکار ہلاک ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت سمیر ولد فضل کے نام سے ہوا ہے۔ واقعے کی نوعیت اور محرکات کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذرئع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔