کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) کوئٹہ ہنہ پولیس سٹیشن علاقے کلی منگلہ میں بم دھماکہ سردار عبداللہ خان بازئی کے دو بیٹوں عبد السلام اور عبدالنافع ولد عبد اللہ سکنہ کلی منگل ہنہ سمیت 4 افراد ھلاک 7 افراد زخمی ہوگئے، جنکو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
زخمیوں میں جانان ولد پائند خان قوم ترکئی سکنہ کلی حاجی سلام ہنہ زخمی،سیف الرحمان ولد نصیب اللہ قوم کاکڑ سکنہ ہنہ (ایضاً)
،سمیع اللہ ولد عبدالمنان قوم نامعلوم سکنہ ہنہ (ایضاً)
،زبیع اللہ ولد یت ،قومیت و سکونت نامعلوم (ایضاً) محمد آصف ولد فدا ء محمد قوم عیسیٰ خیل سکنہ ہنہ (ایضاً)، نصیب اللہ ولد سلطان شاہ قوم خلجی سکنہ ائیر پورٹ (ایضاً)
،جمیل احمد ولد عبد المنان قوم کاکڑ سکنہ کلی منگل ہنہ (ایضاً)
مزید معلومات درپیش ہیں ۔
علاوہ ازیں ڈیرہ مراد جمالی، سوئی گیس پائپ لائن دھماکوں سے تباہ، ہفتے کے روز ڈیرہ مراد جمالی اور سوئی میں دو مختلف دھماکوں میں گیس پائپ لائن اڑا دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔ بتایا جارہا کہ مذکورہ گیس پائپ لائن میں اس وقت گیس کی سپلائی بند ہے ۔
دریں اثنا سوئی میں کشمور روڈ پر بھی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن میں دھماکا مزاری کوٹ کے مقام پر ہوا،
پولیس اور حساس اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ پائپ لائن میں دھماکا بارودی مواد کے باعث ہوا، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی ان علاقوں میں گیس لائنوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن کی ذمہ داری مختلف تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے، تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے-