سوئی کے علاقے لنجو میں فائرنگ، دو افراد زخمی

 


ڈیرہ بگٹی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقے لنجو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت میر سیدیانی بگٹی اور فضل حیوانی بگٹی کے ناموں سے ہوا ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تاہم، واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post