لکپاس تحفظ ننگ ناموس کانفرنس
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے زیراہتمام جاری آل پارٹیز کانفرنس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان صوبے کو درپیش چیلنجز اور مشترکہ حکمت عملی پر گفتگو جاری ہے۔ کانفرنس میں آج ایک اہم موڑ اس وقت آیا جب جمہوری وطن پارٹی (جے ڈبلیو پی) نے تمام قوم پرست قوتوں کو یکجا کرنے اور ایک "سنگل پارٹی" کے قیام کی قرارداد پیش کردی۔
جمہوری وطن پارٹی کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا کہ بلوچ قوم کو درپیش ریاستی جبر، وسائل کی لوٹ مار، جبری گمشدگیوں اور سیاسی عدم استحکام کے پیش نظر تمام قوم پرست جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا تاکہ جدوجہد کو مؤثر اور مربوط بنایا جا سکے۔