آواران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع آواران کے رہائشی تربت سے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ۔بتایا جارہاہے کہ محمد اشرف ولد قادر بخش سکنہ وہلی حال آہوری آواران کو پاکستانی فورسز نے گزشتہ ماہ 29 مارچ کو تربت جوسک سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا،جب وہ کوہ مراد زیارت سے واپس آواران آرہے تھے ۔
لواحقین نے کہاہے کہ ہمارے خاندان کا کسی سیاسی تنظیم سے کوئی واسطہ نہیں ہے ہم خانہ بدوش ہیں ہم آباؤ اجداد کے زمانے سے وہلی پہاڑی میں رہتے تھے ،پہلے ہمیں فورسز نے وہلی پہاڑ سے بھگاکر حکم دیا کہ آہوری میں آکر رہائش اختیار کریں یہاں آنے پر ہمارے مال مویشی بغیر چارہ ختم ہوگئے اور اشرف مزدوری کرنے دبئی چلا گیا اور اب زیارت کی خاطر اور چھٹیاں گزارنے گھر لوٹے انھیں لاپتہ کیاگیا ۔
انھوں نے کہاہے کہ ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے ہم اتنے لاچار ہیں کہ پندرہ دن سے زائد ان کی جبری گمشدگی کو ہوچکے ہیں ہم میڈیا تک آواز نہیں پہنچا پا رہے ہیں اور نہیں جانتے کہ کہاں انھیں ڈھونڈیں اور فریاد لیکر جائیں ۔
ہم اپیل کرتے ہیں کہ انھیں فورسز منظر عام پر لائیں ۔