سونمیانی وندر،حب (مانیٹرنگ ڈیسک) وندر، بریدہ کیمپ کے سمندر سے نامعلوم شخص کی تین دن پرانی لاش برآمد، ایدھی ذرائع کے مطابق وندر کے ساحلی علاقے بریدہ کیمپ کے قریب سمندر سے ایک نامعلوم شخص کی تین سے چار دن پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے آر ایچ سی وندر منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی کارروائی کے بعد سول اسپتال حب منتقل کر دیا گیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 35 سال بتائی جاتی ہے جس کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے۔ علاوہ ازیں شاہ نورانی درگاہ کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق، لاش کی شناخت عمران شاہ ولد سید علی حسن شاہ 60 سال کے نام سے ہواہے۔