قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع قلات کے علاقہ پندران کے رہائشی امداد اللہ شاہ قلات سے چاند رات کو اپنے گھر پندران جارہے تھے کہ گاڑی سمیت لاپتہ ہوگئے ۔
تاہم آج مقتول کی نعش قلات کپوتو کے قریب لنک روڈ پر ان کی گاڑی میں پڑی ہوئی ملی جسے قتل کیاگیا ہے۔
قلات لیویز نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دیا ۔
آپ کو علم آج پسنی سے 12 سالہ ساحل گلاب نامی بچے کی نعش قریبی جنگل سے بر آمد ہوا ہے۔