نوشکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجگور میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو بڑی نوعیت کے حملے میں نشانہ بناکر قبضے میں لیا گیا جبکہ کمک کیلئے پہنچنے والی فورسز قافلے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کی اطلاعات
نوشکی کے علاقے گلنگور میں قائم پاکستانی فوج کے مرکزی کو مسلح افراد نے گذشتہ رات مختلف اطراف سے حملہ کرکے نشانہ بنایا۔ علاقے میں تین گھنٹوں سے زائد شدید فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور فورسز کیمپ کو قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئیں جبکہ فورسز کا اسلحہ و گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔
حملے کے دوران اسی مقام پر مسلح افراد نے لیویز پوسٹ کو بھی قبضے میں لیکر اہلکاروں کو حراست میں لیا جن کو بعدازاں رہا کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے میں پہنچنے والی فورسز کے قافلے کو بھی گھات لگائے مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے فورسز کو مزید جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر نوشکی کے علاقے گلنگور میں حملے کے بعد علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹروں سمیت جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہے۔