مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع مستونگ لکپاس میں جاری تحفظ بلوچ ناموس دھرنے میں حکومتی وفد کی تیسری بار آمد مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے ،
بی این پی نے اعلان کیا ہے کہ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہونے کے باعث کل، 6 اپریل کو شال کی جانب لانگ مارچ کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں حکومتی وفد اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے۔
حکومتی وفد کی قیادت سابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کی۔
بی این پی نے اعلان کیا ہے کہ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہونے کے باعث کل، 6 اپریل کو کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کیا جائے گا۔