مغربی بلوچستان میں فائرنگ سے خضدار کا رہائشی نوجوان جاں بحق

 



مغربی بلوچستان کے سرحدی علاقے سراوان مرز میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خضدار کے علاقے نال کوڑاسک سے تعلق رکھنے والے حلیم ولد عبدالنبی جان جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حلیم گزشتہ کئی سالوں سے مغربی بلوچستان میں مزدوری کے غرض سے مقیم تھے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز انہیں سراوان کے علاقے مزر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post