کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے اضلاع کیچ اور پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا، جبکہ فورسز کے لیے رسد لے جانے والی ایک گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے آج شام پانچ بجے زامران کے علاقے سادیم میں قائم پاکستانی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ حملے میں فورسز کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
دوسری جانب پنجگور کے علاقے پروم میں پاکستانی فورسز کے لیے رسد لے جانے والی گاڑی کو مسلح افراد نے راستے میں روک کر اپنے ساتھ لے گئے۔ تاہم ڈرائیور کو بغیر کسی نقصان کے چھوڑ دیا۔
تاہم ان دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔