مند ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ مند میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے حمایت یافتہ مسلح گروہ کے رکن فہد ولد مجید سکنہ تمپ کوہاڈ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ جبکہ ان کا اسلحہ، گاڑی اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے ۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈیتھ اسکواڈ رکن کو مسلح افراد نے مند کے علاقے ریک بازار میں نشانہ بنا یا ۔
تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
مند: مسلح افراد کی فائرنگ ڈیتھ اسکواڈ رکن فہد ولد مجید ہلاک
کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے مند میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے حمایت یافتہ مسلح گروہ کے کارندہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جبکہ ان کا اسلحہ، گاڑی اور دیگر سامان بھی ساتھ لے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈیتھ اسکواڈ رکن کی شناخت فہد ولد مجید کے نام سے ہوا ہے، جو تمپ کے علاقے کوہاڈ کا رہائشی ہے، اسے مند کے علاقے ریت بازار میں نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا۔
تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔