بارکھان پاکستانی فورسز گشتی پارٹی بم پر بم حملہ

 


بارکھان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے موٹر سائیکل پر سوار اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا ۔

ذرائع کے مطابق، بارکھان اور رکھنی کے درمیانی علاقے میں گشت کے دوران فورسز کے اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے آئی ای ڈی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تاہم، اب تک حکام کی جانب سے  ہلاکتوں یا جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post