پنجگور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجگور کے علاقے پروم میں پاکستانی فورسز نے تین نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوان جائین پروم کے رہائشی ہیں، جن کی شناخت ظریف ولد رشید، اصغر ولد محمد علی، اور عتیق ولد محمد علی کے ناموں سے ہوا ہے۔ انہیں آج فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں ہے ۔