بلوچستان کے ضلع خاران سے بم دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ دھماکہ خاران شہر کے ریڈ زون ایریا میں کمشنر رخشان ڈویژن کی رہائش گاہ کے قریب پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تاہم، تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہے۔