روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ دینے والوں نے ہمیں کفن، قبر اور گولی دی۔ سردار اختر مینگل

 


مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) لکپاس میں جاری احتجاجی دھرنے کا آج چودھواں دن مکمل ہوا، جہاں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی سیاسی قیادت پر کڑی تنقید کی اور بلوچ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ کچھ کتے ادھر ادھر سے بھونک رہے ہیں، مگر ہم اپنی سرزمین کے لیے یہاں بیٹھے ہیں۔ تمہارا بھٹو اقتدار کے لیے گرفتار ہوا اور جان دی، ہم دھرتی کے لیے قید و شہید ہوئے۔ تم لوگ قید میں چوری اور قومی خزانے کو لوٹنے کے باعث گئے، جبکہ ہم اصولوں کے لیے قربانی دے رہے ہیں۔”

انہوں نے  کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ دینے والوں نے ہمیں کفن، قبر اور گولی دی، اور ہمارے گدان جلا دیے۔”

سردار اختر مینگل نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتیں اظہارِ ہمدردی کے لیے یہاں آئیں، لیکن پی پی اور ن لیگ نہیں آئیں، کیونکہ انہیں اقتدار زیادہ عزیز ہے۔”

بی این پی سربراہ   نے کہا ہم کوئٹہ لوٹ مار کے لیے نہیں جانا چاہتے، بلکہ ناجائز قید میں رکھی گئی ہماری خواتین کی باعزت رہائی کے لیے جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صادق عمرانی اور علی مدد جتک کو چیلنج دیتا ہوں کہ ہمارے جانے کے بعد اپنے لیڈروں کو لا کر یہاں دھرنا دے کر دکھائیں۔ ہم چودہ دنوں سے اس ویران مقام پر بیٹھے ہیں۔

سردار اختر مینگل نے سابق صدر آصف علی زرداری پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا زرداری کو سندھ کے سودے کے بدلے لغاری بخار چڑھ گیا ہے، وہ اس لیے ہسپتال میں چھپ کر بیٹھا ہے تاکہ عوام کے غصے سے بچ سکے۔”

انہوں نے کہا تم ہمارے مردوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے، ہماری خواتین کا تو سوچنا بھی چھوڑ دو۔ بلوچ خواتین باشعور اور وطن دوست ہیں۔”

اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہا میرے لیے صرف زندگی کی دعا نہ کریں، بلکہ یہ دعا کریں کہ اللہ ہمیں عزت والی 

موت عطا کرے۔

لکپاس دھرنے کا چودواں دن سردار اختر مینگل کا خطاب


  لکپاس: کچھ کتے ادھر ادھر سے ہھو ہھو کر رہے ہیں سررار اختر جان مینگل


لکپاس :تمہارا بھٹو گرفتار ہوا اور مرا بھی اقتدار کے لئے۔ہم گرفتار اور شہید ہوئے اس سرزمین کے لئے سردار اختر جان مینگل


لکپاس خطاب کی جھلکیاں :تم لوگ قید ہوئے چوری کی وجہ سے ملکی خزانے لوتنے کی وجہ سے سردار اختر جان مینگل 

لکپاس : تم لوگ روٹی کپڑا ماکان دینے کا نعرہ لگا کر لوگوں کو کفن قبر اور گولی دیا مکان کے بجائے ہمارے گدان جلائیں سردار اختر جان مینگل


لکپاس : یہاں سب لوگ سب جماعتیں حمایت اور ہمدرردی کرنے آئے لیکن جماعتیں ہمددری کرنے آئے لیکن پی پی اور ن والے کیوں نہیں کیونکے انہیں اقتدار عزیز ہیں سردار اختر جان مینگل


لکپاس : ہم کوئٹہ لوٹ مار کے لئے نہیں خزانہ چرانے کے لئے نہیں جانا چاہتے ہم نا جائز قید اپنے خواتین کی باعرت رہائی کے لئے جانا چاہتے ہیں سردار اختر جان مینگل


لکپاس : صادق عمرانی اور علی مدد جتک کو چیلنج ہے ہمارے جانے کے بعد لائیں اپنے لیڈروں کو یہاں بیٹھ کر دیکھائیں اور جلسہ کرائیں ہم چودہ دن سے اس ویرانے میں بیٹھے ہیں سردار اختر جان مینگل


لکپاس : زرداری کو سندھ کے سودا کے بدلے کپکپی والا بخار پکڑا ہے اصل میں اسکو لغوری کا بخار پکڑا ہے سردار اختر جان مینگل


لکپاس : تم ہمارے مرد اپنی جگہ ہمارے خواتین کا مقابلہ نہیں کر سکتے بلوچ خواتین شعور یافتہ اور وطن دوست ہیں سردار اختر جان مینگل


لکپاس ۔زرداری چھپ کر اس لئے ہسپتال میں بیٹھا کے اگر کینالون کے دفاع کروں تو سندھ کے عوام گریبان پکڑیںگے اگر خلاف کروں تو بوٹ سے مار مار کر مارا دینگے سردار اختر جان مینگل


لکپاس :پی پی کے ہر دور میں ہماری خون بہایا گیا جن کی چھینٹے ان کے کپڑوں اور ہاتھوں پر لگے ہیں سردار اختر جان مینگل


لکپاس آپ میرے لئے نا صرف زندگی کی دعا کریں بلکے یہ نھئ دعا کریں کے اللہ ہمیں ایک عزت کی موت دیں سردار اختر جان مینگل

Post a Comment

Previous Post Next Post