گہرام بگٹی کی گرفتاری ،جمہوری وطن پارٹی کی 7اپریل کوشٹرڈاون ،8اپریل کو پہیہ جام کی کال۔

 


شال(بلوچستان ٹوڈے نیوز)گہرام بگٹی کی گرفتاری ،جمہوری وطن پارٹی کی 7اپریل کوشٹرڈاون ،8اپریل کو پہیہ جام کی کال دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ گہرام بگٹی کی گرفتاری کیخلاف جمہوری وطن پارٹی نے شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی سیاسی جماعتوں کے عمائدین سے مشاورت کے بعد6اپریل بروز اتوار کی شٹرڈاؤن ہڑتال کو موخرکردیا گیا ہے اور 7اپریل بروز سوموار بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور 8اپریل بروز منگل پہیہ جام ہڑتال ہوگی ۔

بیان میں تمام سیاسی جماعتوں ،سول سوسائٹی، تاجر برادری ، ٹرانسپورٹرز حضرات ،وکلاء اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post