کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد تھانہ فلیجی کی حدود، گاؤں کورار میں پولیس چوکی کے سامنے ایک معصوم بچے پر سیدھی فائرنگ کر کے مسلح افراد 60 کے قریب بھیڑ بکریاں چھین کر لے گئے۔
قابل زکر بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ پولیس کی آنکھوں کے سامنے ہوا، مگر وہ تماشائی بنے دیکھتے رہے!
ذرائع کے مطابق پہلے ان مسلح افراد نے ماہانہ بھتہ مانگا تھا، اور انکار پر قتل کردیا ۔
شال مری آباد کے پہاڑی علاقے میں قائم ایف سی چیک پوسٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے گھبراہٹ کے باعث فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں کفایت علی ہزارہ اور طیب ہزارہ نامی دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جبکہ تیسرا ان کا ساتھی معین ہزارہ بچ گیا۔
علاوہ ازیں قلات کے علاقہ منگچر بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ڈاڈا خان ، صاحب داد پسران صوبانی ساکنان جوہان شامل ہیں ۔
زخمیوں علاج معالجے کے لئے مستونگ ریفر کردیا گیا ۔
حب / وندر ناکہ کھارڑی کار گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد ھلاک ایک زخمی ہوگیا ۔
ادھر ہرنائی شال مرکزی شاہراہ پر ٹوڈی کار موٹرسائیکل کے درمیان تصادم موٹرسائیکل سوار ایک شخص ھلاک ہوگیا ۔
موٹر سائیکل سوار کا تعلق شاہرگ سے بتایا جاتا ہے۔
مستونگ کردگاپ پھا ٹک ایریاء میں موٹر سائیکل سے گر کر تین افراد رحمت اللہ ولد سردار ولی
، شبیر احمد ولد نور محمد
اور بشیر احمد سردار ولی سکنہ قاضی آباد نوشکی زخمی ہوگئے ۔
دوسرا واقعہ
ولیخان بائی پاس پھاٹک کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل کے پھسلن کی وجہ دو افراد در محمد
اور محمد آصف سکنہ سنگر سکنہ مستونگ زخمی ہوگئے ۔
ڈھاڈر بی بی نانی کے قریب شال سے سندھ جانے والے خاندان کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک خاتون زخمی ہوگئی ،جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد سکھر بھیج دیاگیا ۔
وندر حب ( پ و ر ) ناکہ کھارڑی پل کے قریب موٹرسائیکلوں کو حادثہ۔ کراچی سے بنبھور پیر جانے والے موٹر سائیکل سوار ناکہ کھارڑی زیر تعمیر پل کے قریب کچے راستے میں بے قابو ہوکر گر گۓ۔ جس میں مرادولد محمد ندیم ، بلال ولد شوکت علی، لطیف ولد محمد رفیق، شاید ولد اللہ راضی، نصیر ولد تاج محمد اور سراج ولد فتح محمد شامل ہیں۔
زخمیوں کو ایم ای ار سی 1122 وندر سینٹر میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئ۔ ایم ای ار سی سینٹر وندر کے انچارج ڈاکٹر عدیل احمد خان کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔