کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) پنجگور سی پیک روڈ کے قریب سے حسن جان ولد یار جان نامی لیویز سپاہی کی نعش برآمد ہواہے جبکہ نوشکی میں مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز تیل بردار ٹینکر کے حادثے میں زخمی فائر برگیڈ عملے کے دو ملازم عبدالرزاق اور محمود احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں اس طرح ھلاکتوں کی تعداد 4 جبکہ زخمیوں کی تعداد 70 ہوگئی ہے ۔
دریں اثناء گوادر میں روڈ حادثہ میں خضدار سونیجی کوشک کے رہائشی زاکر احمد نامی نوجوان جاں بحق ہواہے ۔