کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ (شال) کے نواحی علاقے مارگٹ میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زخمی اہلکاروں اور ہلاک ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت صوبیدار شہزاد آمین، نائب صوبیدار عباس، سپاہی خلیل اور سپاہی زاہد کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمی اہلکاروں میں لانس نائیک ظفر، لانس نائیک فاروق اور سپاہی خرم سلیم شامل ہیں۔
تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔