بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ (شال) میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت سلمان بلوچ ولد عبد القدوس کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں 24 اپریل 2025 کو ایف سی اسپتال کوئٹہ کے قریب اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سرواے شو روم سے واپس اپنے گھر جا رہے تھے۔ واقعے کے بعد سے اب تک ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
پانک (Paank) نے سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی فورسز کی جانب سے جبری گمشدگیوں کا جاری سلسلہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔