لیویزفورس قلات کی کامیاب کاروائی 3 اشتہاری ملزمان گرفتار ، ترجمان لیویز قلات۔

 


 کوہٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)لیویزفورس قلات کی کامیاب کاروائی 3 اشتہاری ملزمان گرفتار ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمدبلوچ کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی کے زیرنگرانی SHOقلات لیویز جان محمدلانگو ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالکریم مینگل لائن آفیسرنعمت میروانی نے دیگر لیویز جوانوں کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے  چھپر ڈھلو سے محمدرمضان ولد محمدایوب۔محمدانور ولدمحمداکبر۔ حافظ عبدالحمید ولد یار محمد اقوام لانگو ساکنان ڈھلو چھپر کو گرفتار کرلیا ۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیئے اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی میں حصہ لینے والے لیویز اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ترجمان لیویزفورس قلات۔

Post a Comment

Previous Post Next Post