کوئٹہ، سریاب میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک شخص زخمی حالت میں گرفتار۔



کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سریاب روڈ پر پولیس ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں کا موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ۔ پولیس ذرائع موٹرسائیکل پر سوار افراد کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ، فائرنگ کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار زخمی۔پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک شخص زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شخص سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے۔ اس موقع پر موبائل میں موجود سب انسپکٹر عبدالولی تنولی اور دو جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ ڈرائیور شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تھا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post