خاران،وڈھ پنجگور میں سامان سے لدے ٹرکوں پر بم حملہ فائرنگ ، 2 افراد زخمی۔



شال ( ویب ڈیسک ) مقبوضہ بلوچستان کے ضع  خاران شہر میں کراچی اسٹاپ پر مسلح افراد کا سامان لیجانے والے ٹرکوں پرحملہ۔ تفصیلات کے مطابق خاران شہر میں کراچی روڈ کراچی اسٹاپ کے قریب سیندک اور ریکوڈک سامان لےجانے والے ٹرکوں پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے حملے سے ٹرکوں کے شیشوں اور ٹائروں کو نقصان پہنچا جبکہ دھماکے سے دو مقامی افراد کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا۔


دوسری جانب  وڈھ دراکھالہ کے مقام پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے پتھر سے لوڈ ٹرک پر فائرنگ کر کے تمام ٹائرز  پھاڑدئے ،دس ویلر ٹرک نال سے پتھر لوڈ کرکے کراچی جارہا تھا لیویز انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کردی ہے مذید تفتیش جاری ہے۔


علاوہ ازیں پنجگور پروم کہدہ محلے  میں پاکستانی فورسز کو رسد پہنچانے والی گاڑی کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ۔ 


ذرائع کے مطابق گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایف سی کیمپ سے نکل کر جارہی تھی۔



Post a Comment

Previous Post Next Post