خاران (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان خاران کے مرکزی شہر میں بم دھماکہ،
اطلاع کے مطابق دھماکہ شیخ مسجد کے قریب پرانا الیکشن کمیشن آفس کے قریب ایک گھر میں اس وقت ہوا جب وہاں غیرمقامی خفیہ ایجنسیوں کے کارندے موجود تھے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حملے کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں پولیس کی نگرانی میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
علاوہ ازیں خضدار کے علاقے وڈھ میں پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کا حملہ ، پولیس کے مطابق ایف سی اور لیویز کے دستے پولیس کی کمک کے لیے روانہ کیے گئے۔ تاہم، مسلح افراد نے کمک پر مزید حملے شروع کیے، اور جھڑپیں دیر تک جاری رہیں ۔
واضح رہے کہ خاران میں آئے روز خفیہ ادارے بڑی تعداد میں پنجاب و سندھ سے غیرمقامی افراد لارہے ہیں جو کبھی مزدور، کبھی غبارے بیجھنے والے، کبھی کبھاڑی، تو کبھی کسی اور روپ میں علاقہ بھر میں گھومتے رہتے ہیں۔