کوئٹہ بی ایم سی ہسپتال میں مریضوں کا پرسان حال نہیں ہے

 


کوئٹہ بو لان میڈیکل کالج بی ایم سی اسپتال میں ڈاکٹرز موجود نہیں، سیریس مریضوں کے ساتھ آئے ہوئے شہری نے ویڈیو بنا لی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپتال کے تمام ورڈز اور ڈاکٹرز کے کمروں میں تالے لگے ہوئے ہیں، اور ڈاکٹرز کی غیر موجودگی سے اسپتال قبرستان کی منظر پیش کرنے لگا ہے۔عوامی حلقوں میں اسپتال کی اس منظر نے تشویش پیدا کردی ہے۔

بی ایم سی وارڈ نمبر 3 میں ڈاکٹرز ڈیوٹی سے غائب، مریض تڑپنے لگے، ایمرجنسی سے ڈاکٹر بلانے جاتے ہیں کہا جاتا ہے وارڈ میں انتظار کریں۔ خاتون مریضہ کے ساتھ آنے والے شہری نے ڈاکٹرز سے خالی وارڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی، ویڈیو میں مریض بے یارومددگار پڑی نظر آرہی ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post