خضدار مسلح افراد کی فائرنگ قبائلی رہنماء ھلاک،روڈ حادثات 3 افراد ھلاک ایک زخمی

 


خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک)خضدارگدان ہوٹل کوشک کے مقام پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میرعبدالحفیظ مینگل شدید زخمی  ہوگئے۔ انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہاتھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے ۔
تاہم قتل کے محرکات سامنے نہیں آسکے ہیں ۔

علاوہ ازیں خضدار سی پیک ایم 8 شاہراہ نال ٹو خضدارصمند چیک پوسٹ کے قریب حادثہ ۔حادثے کے نتیجےمیں تین افراد موقع پرجان بحق ایک شدید زخمی زخمی کو فوری طورپرٹراما سینٹر منتقل کیاگیا۔حادثہ پک اپ گاڑی اور زمیاد گاڑی کے درمیان پیش آئی ہے۔ جان بحق اور زخمی کے نام درج ذیل ہیں۔حاجی محمد اسماعیل ،حاجی محمد بخش اور شفیع اللہ پٹھان جان بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post