خضدار: آج ہفتہ کی شام خضدار کے علاقے اورناچ میں 75 کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کرکے عملے کو یرغمال بنایا جسکے بعد اورناچ پولیس تھانے میں شدید تھوڑ پھوڑ بھی کی اسکے علاوہ نامعلوم مسلح افراد نے اورناچ بازار کو بھی اپنے حصار میں لے لیا اب تک کی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے تاحال کسی کو جانی نقصان نہیں پہنچایا مگر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانہ اورناچ سے تمام اسلحہ اپنے قبضہ میں لے لیا ہے اور ایک پولیس موبائل بھی ساتھ لے گئے ہیں