شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈیرہ مراد جمالی تھانے کے داخلی دروازے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کرکے تھانہ کو نشانہ بنایا گیا ۔
پولیس کے مطابق ہم پھٹنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ادھر کیچ کے علاقے کولواہ میں مادگ قلات پر قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے آج رات تقریباً آٹھ بجے کے قریب حملہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق حملے کے دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ، خدشہ ہے کہ فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
دریں اثناء کیچ کے علاقہ مند میں آج شام 7 بجے کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے ایک موبائل ٹاور پر حملہ کردیا ۔
ذرائع کے مطابق حملے میں مسلح افراد نے موبائل ٹاور کی مشینری کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا جسکی وجہ سے ٹاور ناکارہ ہوگیا۔
حملوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔