ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس تھانے پر دستی بم حملے اور مند میں جاسوس ٹاور کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

 


ڈیرہ مراد جمالی( پریس ریلیز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 مارچ کو ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں پولیس تھانہ اور ایک جاسوس موبائل ٹاور کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے مغرب کے وقت ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانے پر دستی بم حملہ کیا۔ مذکورہ علاقے میں پولیس شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کررہی ہے، لوکل پولیس اہلکاروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ فوجی منشاء پر قومی تحریک کے خلاف کام کرنے سے گریز کریں۔

ترجمان نے کہا یےکہ اسی روز مغرب کے بعد بی ایل اے نے مند میں ایک جاسوس موبائل ٹاور پر حملہ کرکے مشینری کو  نظر آتش کردیا۔

انہوں نے کہا ہےکہ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post