پاکستان نہ تو دوست ہے اور نہ ہی اتحادی بلکہ صرف ایک بدمعاش ہے۔ حیربیار مری

 


لندن (پریسریلیز) فری بلوچستان موومنٹ کے صدر اور بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری نے ٹوئیٹر ایکس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شریف اللہ کو گرفتار کروانے پر پاکستانی مدد کے حوالے سے پاکستان کا شکریہ ادا کرنے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے داعش کے رکن محمد شریف اللہ کو امریکہ کے حوالے کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے جس نے کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر قتل عام کا انتظام کیا تھا لیکن امریکی اپنے ماضی اور امریکہ و مغرب کے خلاف پاکستان کا طالبان و القاعدہ کو مدد فراہم کرنے کے کردار سے سیکھنے میں ناکام رہے۔

بلوچ رہنماء نے مزید کہا کہ پاکستانی ریاست اور فوجی نظریہ مزید انتہا پسند پیدا کرنا اور انہیں مغرب کے خلاف استعمال کرنا ہے۔ داعش کے ہر رکن کے لیے وہ “تجارت” کرتے ہیں اور ان کے عوض اچھی قیمت حاصل کرنے کے لئے ان کو بیچتے ہیں۔

فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان داعش کے ہر ایک رکن کی تجارت اور فروخت کے بعد داعش کی طرف جاکر کہتا ہے کہ بچو فکر مت کرو ہم امریکیوں کو دھوئیں گے اور ان سے کروڈوں اربوں ڈالر نکالیں گے اور آپ کا حصہ آپ کو مل جائے گا جس سے پھر آپ دسیوں ہزار جوانوں کو بھرتی کر سکیں گے اور آپ کا وہ دن آئے گا جب آپ امریکیوں کا خون بہا سکو”۔

سنگت حیربیار مری نے مزید کہا کہ نہ صرف اس خطے میں بلکہ روئے زمین پر پاکستان اور پاکستانی فوج سب سے بڑے بدمعاش ہیں کیونکہ وہ ان انتہا پسند تنظیموں کو تخلیق کرتے ہیں پھر ان کوامریکہ اور مغرب کا ہی دیا ہوا پیسا خرچ کرکے تربیت دیتے ہیں، ان کو مسلح کرتے ہیں اور اپنے اہداف تفویض کرتے ہیں تاکہ پاکستان کی اہمیت اسی طرح مضبوط رہے۔

حیربیار مری نے سوال اُٹھاتے ہوئے لکھا کہ امریکہ کو صرف یہ سمجھنے کے لئے مزید کتنی دفعہ دھوکے میں آنا ہے کہ پاکستان نہ دوست ہے اور نہ ہی اتحادی بلکہ صرف ایک مکار، دھوکے باز بدمعاش ہے؟۔

Post a Comment

Previous Post Next Post