کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ضلع دکی لونی کے علاقے کلی بگٹ میں مسلح افراد نے تعمیراتی کمینی کے رولر کو آگ لگادی ۔
بتایا جارہے کہ تعمیراتی کمپنی دکی تا چمالنگ روڈ کی تعمیر کررہی ہے ۔
آگ لگانے سے رولر مشین مکمل طور پر جلکر خاکستر ہوگیا ۔
اسطرح پنجگور میں زیر تعمیر بگدر ڈیم پر کام کرنے والی نجی تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو نامعلوم افرادنے آگ لگادی، جبکہ آواران کنیرو کنڈگ میں روڈ بنانے والی کمپنی پر حملے دوران مشینری کو جلا دیاگیا ۔
ادھر کیچ کے علاقے سامی گیشکور میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کی جانب سے تین مقامات پر نصب کیئے گئے جاسوس کیمروں کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔
مذکورہ حملوں کی ذمہ داریاں تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
