بولان ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے بولان میں آج تیسرے دن بھی قابض پاکستانی فوج کی فوج کشی جاری ہے۔ جس میں جنگی ہیلی کاپٹروں سمیت ڈرون بھی حصہ لے رہے ہیں ۔
آپ کو علم ہے بولان کے علاقے بارڑی و گردنواح میں فوج کشی کا آغاز دو روز قبل کیا گیا تھا ، پہلے روز مسلح افراد نے انھیں نشانہ بناکر متعدد دشمن اہلکار ھلاک کردیئے تھے، قابض فوج نے حملوں میں تین اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق کی تھی ۔