کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے مرکزی شہر شال قمبرانی روڈ پر مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے جنید کرد کے لواحقین نے نعش سرباب روڈ جامعہ بلوچستان چوک پر رکھ کراحتجاج شروع کردیا ہے ۔
لواحقین کا کہنا ہے جنید خاندان کا تیسرا شخص ہے جسے قتل کیاگیا ہے، اس سے پہلے ہمارے خاندان کے دو افراد قتل ہوچکے ہیں ، مگر ملزمان گرفتار ہو رہے ہیں نہ ہی ایف آئی آر درج کیا جارہاہے۔
انھوں نے کہاکہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے،گزشتہ رات سے احتجاج پر بزرگ، خواتین اور بچے کثیر تعداد میں شریک ہیں مگر ان کا درد سننے کیلے کوئی ذمہداری انتظامی شخص تیار نہیں ہے ۔