چاغی فٹبال میچ کے دوران فورسز نے پانچ افراد لاپتہ کردیئے، شہریوں کا احتجاج سڑک بند کردی

 


چاغی ( ویب ڈیسک ) بلوچستان چاغی فٹبال گراؤنڈ سے پاکستانی فورسز نے پانچ افراد کو حراست میں لیکر  لاپتہ کرنے کی کوشش کی۔

واقعہ کے خلاف شہریوں نے مرکزی شاہراہ کو دھرنا دیکر بلاک کرتے ہوئے فورسز کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔

چاغی سے اطلاعات ہیں کہ نوکنڈی سے نائٹ فٹبال میچ کے دوران پاکستانی فورسز نے فٹبال کے میدان پر  دھاوا بول کر تشدد کے بعد فورسز نے پانچ نوجوانوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد پانچوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

واقعہ کے بعد فٹبال گراؤنڈ سے شہریوں نے نکل کر نوکنڈی لندن روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے نوکنڈی سے مرکزی شاہراہ کو بلاک کردیا اور فورسزکیخلاف نعرہ بازی کی ۔

بعد ازاں  شدید عوامی مزاحمت کے بعد فورسز مجبور ہوکر  تمام افراد کو منظر عام پر لاکر چھوڑ دیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post