شال ( مانیٹرنگ ڈیسک )بولان ڈھاڈر کے قریب یرغمال بنائے گئے مسافر ٹرین کے یرغمالیوں کی تفصیلات ریلوے حکام نے جاری کردیئے ۔
جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق یرغمالیوں میں پاکستانی فورسز کے میجر رینک آفسر سمیت متعدد اہلکار شامل ہیں۔
پاکستانی فورسز کے اہلکاروں اور افسران کے علاوہ متعدد دیگر مسافر بھی اس ٹرین میں یرغمال بنائے گئے ہیں جو بی ایل اے کے مطابق گذشتہ کئی گھنٹوں سے یرغمال بنائے رکھے گئے ہیں۔
بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ 214 یرغمالی انکے زیر قبضہ ٹرین میں موجود ہیں اور تنظیم نے ریاستی حکام سے سیاسی قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔