سندھ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھودیش روولیوشنری آرمی(ايس آر اے) کے ترجمان سوڈھو سندھی نے جاری بیان میں کہاہے کہ آج رات سجاول-ميرپور بٹھورو روڈ پر پاکستانی فوج کے ادارے "اين ايل سی-NLC" کی دو گاڑیوں پر ہونے والی فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ جس میں ڈرائیور شدید زخمی ہوئے ہیں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ پاکستانی ریاست، سندھ وطن پر قبضہ کر کے ہماری زمین اور وسائل کو بے دریغ طریقے سے لوٹ رہی ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ سندھ کے سارے وسائل سندھی قوم کے آنے والے نسلوں کی امانت ہیں، جن کا ہر قیمت پر مکمل تحفظ اور دفاع کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہاہے کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی(ايس آر اے) سندھ کی مکمل قومی آزادی تک اپنی مزاحمتی جنگ جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے ۔