پاکستانی فورسز نے مسجد میں دوران نماز ایک شخص کو لاپتہ کردیا

  


بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز نے دوران نماز ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ 

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت داؤد ولد عبدالقادر کے نام سے ہوا ہے جنہیں پنجگور کے علاقے سریکوران سے حراست میں لیا گیا ہے۔ 


ذرائع کے مطابق چھ مارچ کو پاکستانی فورسز نے پنجگور کے علاقے سریکوران میں عشاء کی نماز کے وقت پاکستانی فورسز نے مسجد پہ چھاپہ مارکر مذکورہ شخص کو حراست میں لیا۔ 


خیال رہے کہ پنجگور میں پچھلے تین دنوں سے جبری گمشدگی کے خلاف سی پیک شاہراہ پر دھرنا جاری ہے۔ وہیں دوسری جانب مزید جبری گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں۔



Post a Comment

Previous Post Next Post