ڈیرہ بگٹی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جھل مگسی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ پرمسلح ڈاکووں کی فائرنگ ہیڈ محرر ھلاک کلینر ایک مسافر زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جھل مگسی گنداواہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ پر سندھ کے علاقعے دادو مہیڑ کے مقام پر ڈاکووں کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس تھانے گنداواہ کا ہیڈ محرر عباس علی مگسی موقع پر ھلاک جبکہ کلینر ایک مسافر زخمی ہو گیا ، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شرو ع کر دی ہے ۔
ڈیرہ اللہ یار شہید مراد کالونی کے ساٹھ سالہ رہائشی غلام حسین چانڈیو نے مبینہ طور پر گھریلو حالات سے تنگ آکر پستول سے فائرنگ کر کے خودکشی کرلی ، پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی جا ری ہے ۔
خضدار کی تحصیل وڈھ پولیس کے مطابق پیر کے روز شال کراچی مرکزی شاہراہ وڈھ بدرنگ کے مقام پر کراچی سے شال جانیوالی کاراورمخالف سمت سےآنیوالی ٹرالر کے درمیان تصادم جسکے نتیجے میں مسماۃ (ف) اہلیہ ڈاکٹر مجیب الرحمٰن موقع پر ھلاک ہوگئے۔ جبکہ ڈاکٹر مجیب الرحمان شاہوانی اور انکی کمسن بیٹی بی بی زینب ساکن سریاب شال شدید زخمی ہوگیا ۔
نعش اور زخمیوں کو وڈھ ہسپتال پہنچائے گئے جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعدشال روانہ کردیاگیا وڈھ پولیس نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے مزید حادثہ کے متعلق تحقیقات کررہی ہے ۔
دوسری جانب سبی بائی پاس کے قریب تیز رفتار دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا نعش ضروری کاروائی کے ورثا کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی سبی انتظامیہ کر رہی ہے۔