گوادر ( ویب ڈیسک ) بلوچستان ضلع گوادر سے نوجوان جبری لاپتہ ،لواحقین کے مطابق جلال ولد حمل سکنہ راہیلہ کلانچ گوادر کے ایک ڈپو میں محنت مزدوری کرتا تھا ، اسے 3 مارچ 2025 کو رات 9 بجے کے قریب گھٹی ڈھور گوادر سبزی منڈی کے قریب ڈپو سے دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے اغوا کرکے لاپتہ کر دیا ۔
لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سمیت انسان دوست تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جلال احمد ولد حمل کی بازیابی کیلئے آواز اٹھائیں ۔