کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)کی مرکزی ترجمان کے کال پر آج 6 مارچ بروز جمعرات بلوچستان کی مختلف مرکزی شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے۔ یہ دھرنے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل، میر گورگین مینگل سمیت 1800 سے زائد بلوچوں کے خلاف درج مقدمات اور حکومتی وعدوں سے روگردانی کے خلاف احتجاجا دیے جا رہے ہیں۔
بی این پی نے بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز، عوام اور تمام طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ دھرنوں کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور سفر سے گریز کریں۔