پنجگور ( نامہ نگار ) پنجگور بلوچ سیاسی سماجی سرگرم کارکن کامریڈ وسیم سفر نے جاری بیان میں کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور جبری لاپتہ افراد کے لواحقین پر طاقت استعمال کرنے سے گریز کریں۔
انھوں نے کہاہے کہ جبری لاپتہ افراد لواحقین کے درد کو سنا جائے
انکی داد رسی کی جائے ،
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے پرامن مظاہرین نہتے معصوم عورتوں بچوں پہ طاقت استعمال کرنے کی وارننگ پہ کمشنر مکران نوٹس لیں ۔
کامریڈ نے کہاہے کہ اگر پنجگور ضلعی انتظامیہ مقتدرہ قوتوں کی کہنے پر نہتے معصوم عورتوں بچوں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین پر طاقت آزمانے کی کوشش کی ، بزور طاقت جبری لاپتہ عاقل جلیل دیگر جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کا پرامن دھرنے کو طاقت کے زور پر ختم کرنے کی کوشش کی ، انکی آئینی جمہوری حقوق پہ قدغن لگائی تو یہ احتجاجی تحریک مظاہرے دھرنوں کا دائرہ وسیع ہوگا ،اور پورے ڈویژن کے ہر ڈسٹرکٹ میں سلسلہ پھیل جائے گا۔
انھوں نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر پنجگور ہوش کے ناخن لیں یہ خاندان نہ تنہا اور نہ ہی لاوارث ہے ۔
ا نھوں نے کہاہے کہ اگر حقیقت میں مقامی انتظامیہ طاقت رکھتی ہے تو ریاست و ریاستی ادارے روزانہ رٹ کو چیلنج کرکے دن دیہاڈے ماورائے عدالت لوگوں کو اغوا کر کے ماورائے عدالت غائب کر دیتے ہیں ،وہاں طاقت دکھائیں ۔
یہاں طاقت پہلے ہی انکے پیاروں کو لاپتہ کرکے آزمایا جاچکا ہے ۔
مزید درد سہنے کی سکت ان میں نہیں ہے ۔