مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مختلف اوقات میں مستونگ سے جبری لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین ،بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد گزشتہ نو دنوں سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیااور شال تفتان شاہراہ کو ہرقسم کے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
دوسری جانب وڈھ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ،وڈھ میں جاری ہڑتال ختم کردیا گیا ہے ،جبکہ سیاسی جماعت کی جانب سے کل تک ڈیڈ لائن دے دی اور کہاکہ اگر ایف آئی آر ختم نہ ہوئیں ،تو دوبارہ شاہراھ کو بند کیا جائے گا ۔
بی این پی کی جانب سے اس حوالے بیان ابتک جاری نہیں ہواہے کہ مزاکرات کامیاب ہوئے یا ناکام ہیں ۔