بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کل شال میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا ۔

 


شال ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ کل ایک بار پھر بروری بائی پاس  کے مقام پر دن 12 بجے پرامن مزاحمتی دھرنا دیا جائے گا۔

انھوں نے کہاہے کہ  جب تک ریاستی ظلم و جبر جاری رہے گا اور بلوچ رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، مرکزی رکن بیبگر بلوچ، بیبو بلوچ سمیت تمام جبری گمشدہ اور گرفتار سیاسی کارکنوں کی باحفاظت بازیابی نہیں ہو جاتی، بلوچ قوم خاموش نہیں بیٹھے گی۔

ترجمان نے کہا ہےکہ ہم بلوچ قوم کے ہر باشعور فرد، سیاسی کارکنوں، صحافیوں، اسکالرز، علما، تاجر برادری، خواتین، مزدوروں اور بچوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں ،کیوں کہ قومی مزاحمت ہی ہماری بقا کی ضمانت ہے، اور ظلم کے خلاف خاموشی ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post