کوئٹہ اور حب سے پاکستانی فورسز ہاتھوں دو افراد جبری لاپتہ ،نوشکی سے ایک بازیاب

 




کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)
بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کلی قمبرانی میں پاکستانی فورسز نے رات گئے چھاپہ مار کر عبدالرحمن قمبرانی نامی شخص کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔
بتایا جارہاہے ہے کہ مذکورہ خاندان کے 7 افراد پہلے سے جبری لاپتہ ہیں ۔

علاوہ ازیں حب چوکی بھوانی فورسز چوکی سے فورسز نے کوشک بلیدہ کے رہائشی بلوچی زبان کے  شاعر جمیل عابد بلوچ ولد مبارک کو رواں مہینے 9 تاریخ کو صبح پانچ بجے کے قریب  حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔

ادھر نوشکی سے جبری لاپتہ نوجوان شکیل احمد  پاکستانی عقوبت خانوں سے انتہائی نڈھال حالت میں بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post