پاکستانی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بم حملے میں نشانہ بنایاگیا

 


کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ، زیردان میں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے پاکستانی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کلئرینس میں مصروف تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکاروں کے ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

تاہم حکام کی جانب سے اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post